پولیس کی چیف جسٹس کے وکیل علی احمد کرد کوسیشن کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کرنے کی کوشش، وکلاء کی مداخلت پر پولیس واپس چلی گئی ، سول لائن تھانہ میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے، پولیس اہلکار

ہفتہ 28 اپریل 2007 20:24

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2007ء) پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین علی احمد کرد ایڈووکیٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش وکلاء کی مداخلت پر پولیس واپس چلی گئی سہیل احمد راجپوت کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پولیس نے سیشن کورٹ کے احاطہ سے علی احمد کرد ایڈووکیٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی وکلاء نے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس واپس چلی گئی جبکہ سہیل احمد راجپوت کو گرفتار کر لیا گیا علی احمد کرد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سول لائن پولیس کا عملہ مجھے گرفتار کرنے آیا تھا پولیس اہلکار نے کہا کہ آپ کیخلاف سول لائن تھانہ میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے موبائل گاڑی منگوائی جا رہی ہے تاکہ آپ کو گرفتار کر کے تھانے پہنچایا جا سکے جس پر وکلاء برادری نے اس پر شدید احتجاج کیا آئی جی پولیس سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ کو گرفتار نہیں کیاجائے گا جو پولیس افسران اس میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔