چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری 8 بجکر45 منٹ پر سپریم کورٹ پہنچے

بدھ 2 مئی 2007 12:29

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار02 مئی2007) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بدھ کوصدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے باہر آٹھ بجکر 45 منٹ پر پہنچے تو اس وقت سپریم کورٹ کیباہر وکلا ء اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی کم تعداد موجود تھیچیف جسٹسافتخار اپنے وکلا ء اعتزاز احسن اور دیگر وکلاء کے ہمراہ سپریمکورٹ کے باہر پہنچے تو وکلاء نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی- چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج سپریم کورٹ میں تیس منٹ پہلے پہنچ گئے اس سے قبل ہونے والے سماعتوں کے موقع پر چیف جسٹس نو بجے کے بعد ہی سپریم کورٹ پہنچتے رہے ہیں اور اس موقع پر کارکنوں کی زیادہ تعداد موجود ہوتی تھی-

متعلقہ عنوان :