سپریم جوڈیشل کو نسل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمدچوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی

بدھ 2 مئی 2007 14:03

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین 2 مئی 2007 ) سپریم جوڈیشل کو نسل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمدچوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ آج جب سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکلاء کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کے حوالے سے دی گئی درخواست مسترد کردیا گیا ۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ چونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور اس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جاچکا ہے جس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس 7 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کریں گے، لہٰذا سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت روک دی جائے، تاہم جسٹس رانا بھگوان داس نے یہ درخواست مسترد کردی ۔آج سماعت کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے صدارتی ریفرنس کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 209 سے متعلق دلائل دیئے جو کل بھی جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

ریفرنس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر وکلاء اور اپوزیشن جماعتوں احتجاج جاری رہا۔ قبل ازیں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے وکلاء کے ہمراہ قافلے کی شکل میں سپریم کورٹ پہنچے تو وہاں موجود وکلاء نے چیف جسٹس کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر وکلاء نے صدارتی ریفرنس کی کاپیاں بھی نذر آتش کیں۔ صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے