سپریم کورٹ کے باہر چیف جسٹس کے حق میں انوکھے احتجاج

بدھ 2 مئی 2007 15:26

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار02 مئی2007) سپریم کورٹ آف پاکستان کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس کی سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت کے موقع پر بدھ کو پاکستان پیپلز پار ٹیپاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان تحریک انصاف  ایم ایم اے  عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں و غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے اپنے انداز میں احتجاج کیاپاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ننگے جسم پر چیف جسٹس کو انصاف دو کے پوسٹرز چسپاں کر رکھے تھے  پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر چیف جسٹس کیلئے انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن صدر مشرف کے پتلے اٹھائے ہوئے تھے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی او ر ایم ایم اے کے کارکنوں نے سروں پر عدلیہ کی آزادی کی مناسبت سے پوسٹرز اور ٹوپیاں زیب تن کر رکھی تھیں جبکہ وکلاء سیاسی جماعتوں کے مظاہروں سے الگ تھلگ مظاہرہ کر رہے تھے او ر انھوں نے غیر فعال چیف جسٹس آف پاکستان کو انصاف ملنے تک جنگ کرنے کے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔