وفاق نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آئینی درخواست کی سماعت کے لارجر بنچ کو چیلنج کر دیا

جمعرات 3 مئی 2007 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2007ء) وفاق نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آئینی درخواست کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں قائم لارجر بنچ کو چیلنج کر دیا  جمعرات کو سپریم کورٹ کے سینئر وکیل مقبول الہٰی ملک نے وفاق پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ میں داخل کی ہے جس میں جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آئینی درخواست کی سماعت کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے بنائے گئے لارجر بنچ کو چیلنج کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ لارجر بنچ کی جگہ فل کورٹ بنائی جائے اور سپریم کورٹ سینئر ججوں کو بھی فل بنچ میں شامل کیا جانا چاہیے اس سے قبل اسی طرح کی ایک اور درخواست بدھ کو صدر پرویز مشرف کی جانب سے ابراہیم ستی ایڈووکیٹ کے ذریعے ایک درخواست دائر کی گئی تھی سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق ابھی تک ابراہیم ستی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کو زیر غور نہیں لایا گیا اور آئندہ ایک دو روز میں ان دونوں درخواستوں کو سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس رانا بھگوان داس کے پاس بھجوایا جائے گا اور اس کے بعد ان پر کارروائی کی جائے گی۔