Live Updates

مشرف نیلسن منڈیلا نہیں جو دنیابھر کے تنازعات ختم کرانے میں کردار ادا کرسکیں۔ عمران خان۔۔عالمی طورپر حیثیت امریکہ کے ملازم جیسی ہے ان کی ثالثی کون قبول کرسکتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 5 مئی 2007 12:25

داؤدخیل(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 مئی2007) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ صدرجنرل جنرل پرویزمشرف کی طرف سے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازعہ میں ثالثی کاکردارکرنے کا بیان مضحکہ خیز ہے صدر پرویزمشرف نیلسن منڈیلانہیں ہیں کہ وہ دنیا بھر میں ہونے والے تنازعات ختم کرانے میں کوئی کردار اداکرسکیں وہ ایک ملٹری ڈکیٹر ہیں جنہوں نے فوج کے ذریعے ملک کے اقتدارپر قبضہ کررکھا ہے وہ امریکہ اور جارج بش کے ایجنڈا آگے بڑھانے پر کمر بستہ ہیں بین الاقوامی طورپر ان کی حثیت امریکہ کے ایک ملازم کی سی ہے ان کی ثالثی کو کون قبول کرسکتا ہے یہ با ت انہوں نے داؤد خیال کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو او رصدر پرویزمشرف کے درمیان ڈیل ہوجانے سے صد رمشرف کو فائدہ اور بے نظیر بھٹو کو سیاسی طورپر ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا اور ساتھ ہی اپوزیشن کے لیے بھی یہ ڈیل نقصان دہ ثابت ہوگی پیپلزپارٹی کے کارکنوں جو ایک عرصہ سے آمروں کے خلاف جدوجہد اور قربانی دیتے چلے آرہے ہیں وہ یکسردلبرداشتہ ہوجائیں گے جس سے پیپلزپارٹی کی سیاسی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی کیونکہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہی ایک فوجی ڈکٹیٹر نے دی تھی اس کے علاوہ بے نظیر بھٹو کایہ کہنا کہ ان کے صدر پرویزمشرف سے خفیہ مذاکرات چلتے رہے ہیں تو ان کا یہ طرز عمل بھی خاصا حیران کن ہے اور اس سے یہی نتیجہ اخذ کیا جائے گا کہ وہ صرف اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے صدر مشرف سے ڈیل کررہی ہے عمران خان نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے ایشو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب حکومتی رچایا ہوا ڈرامہ ہے جس کا مقصد ملک میں عدلیہ کے بحران اور چیف جسٹس کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے اس سوال پر کہ کیا وہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی انتظامیہ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں کے جواب میں کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرہ میں قانون سے بالاترکوئی نہیں اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنا مہذب معاشرہ کے لیے ضروری ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمران کے خلاف چلائی گئی تحریک کو اب کوئی روک نہیں سکتا اس تحریک میں اب روزبروز تیزی پیدا ہورہی ہے جس میں اب ملک کاعام طبقہ جو مہنگائی بے روزگاری بد امنی اور ناانصافی کا شکار ہے بھی شامل ہورہا ہے اب یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوکرانپے منطقی انجام تک پہنچ کر ہی ختم ہوگی اور یہ منطقی انجام حکمرانوں کی اقتدار سے علیحدگی پرمنتج ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر جنرل پرویزمشرف نے عدلیہ کا ایشو پیدا کرکے دلدل میں پھنس چکے ہیں اب انہیں دونوں عہدوں سے دستبردار ہوناپڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات