کراچی ، وکلاء کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے سے روکنے اور ان کو ہراساں کرنے پر سی سی پی او کی طلبی

ہفتہ 12 مئی 2007 12:23

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس صبیح الدین نے وکلاء کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخل ہونے سے روکنے اور ان کو ہراساں کئے جانے کی شکایت پر سی سی پی او کراچی کو طلب کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے سامنے کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس صبیح الدین احمد عمارت میں پہنچ چکے ہیں اس موقع پر کئی وکلاء نے جسٹس صبیح الدین سے شکایت کی کہ ان کو حراساں کیا جا رہا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر انہوں نے سی سی پی او کراچی اور ایس ایس پی طاہر نوید کو طلب کر لیا ہے ۔

وکلا ء نے شکایت کی کہ ان چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے استقبال کے لئے ائیرپورٹ نہیں جانے دیا جا رہا ہے جس کے بعد انہوں نے یہ اقدامات اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :