چیف جسٹس کی کراچی آمد ،شہر کی تمام اہم شاہراہیں اورسڑکیں بلاک کر دی گئیں

ہفتہ 12 مئی 2007 12:27

کراچی ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) چیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد، اپوزیشن جماعتوں اورمتحدہ قومی موومنٹ کی ریلی کے موقع پر انتظامیہ نے حفاظتی طور پر شہر کی تمام اہم شاہراہیں اورسڑکیں بلاک کر دیں جبکہ جناح ٹرمینل پر بین الاقوامی اورملکی پروازوں سے آنے والے مسافر ائیر پورٹ کے احاطے میں پھنسے رہے ۔

(جاری ہے)

شاہراہ فیصل مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے ائیر پورٹ پر موجود مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اورانہوں نے ساری رات ائیرپورٹ کے لان میں گزاری ۔

دوسری طرف دیگر تمام شاہراہیں اورسڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔انتظامیہ نے سڑکوں کو بسوں،ٹرکوں اورٹرالر کھڑے کر کے بند کر دیا اوران کے ٹائروں سے ہوا نکال دی تاکہ انہیں اپنی جگہ سے ہٹایا نہ جا سکے۔