محدود فنانسنگ کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں ان ہاؤس بدلہ شروع

ہفتہ 12 مئی 2007 13:41

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) قانونی ذرائع سے محدود فنانسنگ کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں ایک بار پھر ان ہاؤس بدلہ شروع ہوچکا ہے ۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کے باخبر ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سی ایف ایس فنانسنگ 53ارب 61کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور اضافی سی ایف ایس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان ہاؤس بدلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے اور اس کی مالیت 10ارب روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح سی ایف ایس سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت63ارب 61کروڑ ہوگئی ہے ۔ ایس ای سی پی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کیلئے سی ایف ایس سرمایہ کاری کی حد 55ارب روپے مقرر کی ہوئی ہے ۔ کے ایس ای کے بورڈ آف ڈائریکٹر زنے اس حد میں اضافے کیلئے اپنی سفارشات ایس ای سی پی کو بھیج دی ہیں ۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سی ایف ایس سرمایہ کاری کی حد 55ارب سے بڑھاکر 70ارب تک کردی جائے تو سرمایہ کاری میں لیکویڈٹی سے متعلق پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکتی ہے ۔