رواں ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مستقبل کے سودوں میں 74کروڑ60لاکھ روپے کی نئی سرمایہ کاری

ہفتہ 12 مئی 2007 13:41

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) رواں ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مستقبل کے سودوں میں 74کروڑ60لاکھ روپے کی نئی سرمایہ کاری کی گئی ۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے کے ایس ای میں 74کروڑ60لاکھ روپے کی نئی سرمایہ کاری کی گئی اور یہ بڑھ کر 8ارب 99کروڑ روپے ہوگئی جبکہ ریڈی مارکیٹ سے مستقبل کے سودوں میں منتقلی پر اوسط شرح سود 400حصص پوائنٹس کمی کے بعد 0.10فیصد رہی ۔ رواں ہفتے مستقبل کے سودوں میں سرمایہ کاری کے اعتبار سے جو کمپنیاں نمایا ں رہی ان میں اوجی ڈی سی ایل ایک ارب 28کروڑروپے ، نیشنل بینک ایک ارب5کروڑروپے جبکہ پاکستان آئل فیلڈز میں سرمایہ کاری کی مالیت99کروڑ روپے رہی ۔