کراچی ائیرپورٹ پر چیف جسٹس کو اغواء کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ،چیف جسٹس کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی باعث شرم ہے ۔اعتزاز احسن

ہفتہ 12 مئی 2007 15:34

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر چیف جسٹس کو اغواء کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ،چیف جسٹس کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی باعث شرم ہے، چیف جسٹس کے خلاف مذموم سازش کو ناکام بنا نے پر کراچی کی عوام کے شکر گزار ہیں ،کراچی ایئرپورٹ کے لاوٴنج میں مختصرپریس کانفرنس اوربعدازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن کہاکہ چیف جسٹس جب کراچی پہنچے تو انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جانے کی کوشش کی گئی اور پولیس اہلکاروں نے انہیں دھکے دیئے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے ساتھ پولیس جو سلوک کیا گیا وہ قابل شرم ہے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل 13مارچ کو اسلام آباد میں چیف جسٹس کے ساتھ ہونے والی پولیس کی بدسلوکی کے خلاف اگر کاروائی کی جاتی تو یقینا آج کراچی میں یہ واقعہ دوبارہ پیش نہ آتا اعتزاز احسن نے کہاکہ جب چیف جسٹس نے ہیلی کاپٹر پر جانے سے انکار کیا تو انہیں زبردستی اغوا کرکے گاڑی کے ذریعے لیجانے کی سازش کی گئی تاہم وہ بھی بار آور نہیں ہوئی۔