کراچی کے حالات منصوبے کے تحت خراب کئے گئے۔ عمران فاروق

ہفتہ 12 مئی 2007 15:36

لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) متحدہ قومی موومنٹ کے کنونیئر عمران فاروق نے کہا ہے کہ کراچی کی صورت حال منصوبے کے تحت خراب کی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے متحدہ کے کنوینر عمران فاروق نے کہا ہے کہ کراچی کی موجودہ صورت حال پر ایم کیو ایم کو بہت افسوس ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کا طیارہ اترنے سے پہلے حالات بالکل سازگار تھے تاہم طیارہ اترتے ہی ایک منصوبے کے تحت حالات خراب کئے گئے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں پر فائرنگ شروع کردی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ فائرنگ ایم کیو ایم کے کارکنوں پر کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں کوئی غنڈہ باہر نہیں ہے بلکہ وہ کراچی کے شہری ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی کوئی ریلی شہرمیں نہیں ہیں بلکہ ایم کیو ایم کی ریلی نکالی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :