چیف جسٹس ایکسپوز ہو گئے ہیں۔بابر غوری۔۔ صورت حال نے واضح کردیا کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کا مقصد سندھ بار کونسل سے خطاب کرنا نہیں تھا،وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 12 مئی 2007 16:45

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) متحدہ قومی موومنٹ کے رابطہ کمیٹی کے رکن اور وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی بابر غوری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری آج ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی ریلی کو منسوخ نہیں کیا گیا تاہم حالات کو دیکھتے ہوئے میوزک بند کردیا گیا ہے۔بابر غوری نے کہا کہ آج کی صورت حال نے واضح کردیا ہے کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کا مقصد سندھ بار کونسل سے خطاب کرنا نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ریلی میں عوام بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔