Live Updates

عمران خان نے میانوالی میں بھی کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا

ہفتہ 12 مئی 2007 17:44

میانوالی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ قومی اسمبلی کے رکن عمران خان نے میانوالی میں پھیلتی کینسر کی وباء کی روک تھا م کے لیے میانوالی میں بھی کینسر کے مرض کے کئی مریض پائے جاتے ہیں ضلع بھر سے سینکڑوں افراد کی وجہ سے موت کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بھی اس مرض میں مبتلا ہوکرموت کا انتظار کررہے ہیں خاص طورپرتھانہ داؤد خیل اس مرض میں بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں سے کئی افراد گزشتہ چندسالوں میں کینسر کی مرض کی وجہ سے موت کا شکار ہوچکے ہیں اورکئی افراد بھی اس مرض میں مبتلا ہیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ایم این اے عمران خان نے گزشتہ روز اپنے دورہ غنڈی سوانس کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی پسماندگی دور کرنا ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع کا تعلیمی معیار کاغل کالج تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں کینسر جیسی موت کی بیماری کی روک تھام کے لیے میانوالی میں کسی مناسب مقام پر کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں مختلف علاقوں میں سروے شروع کردیا گیا ہے اور بہت جلدمناسب فیصلہ کے بعد اس کینسر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کی خصوصی ٹیم ہسپتال کی تعمیر کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ جلد کررہی ہے اور ہسپتال کی عمارت کے لیے جگہ کا انتخاب کرکے ہسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات