سانحہ کراچی ایم کیو ایم کی کھلی ریاستی دہشتگردی ہے ‘ حکومتی فسطائیت کیخلاف کل یوم احتجاج منایا جائیگا۔ اسلامی جمعیت طلباء

اتوار 13 مئی 2007 14:01

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 مئی2007) اسلامی جمعیت طلباء پنجاب کے ناظم اللہ بخش لغاری نے کراچی میں ہونیوالی ہلاکتوں کو ایم کیو ایم کی کھلی ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اسکی پرزور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جنرل مشرف اپنی لاڈلی ایم کیو ایم کو لگا م دیں ۔ پنجاب جمعیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں حکومتی فسطائیت اور کارکنان جمعیت کی مظلومانہ شہادت کے خلاف کل یوم احتجاج منائے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے عالمی دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحاد ی ہوتے ہوئے بھی ایم کیو ایم جیسی دہشتگرد تنظیموں کو اپنی سرپرستی میں لے رکھا ہے ‘مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی زیر سرپرستی شہر قائد میں موت کا کھیل کھیلا گیا اور فسطائیت کی بد ترین مسائل قائم کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکمرانوں اور انکے حواریوں کے ان اقدامات کا سختی سے نوٹس لیں اور بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث حکومتی کارکنان پر قتل کے مقدمات قائم کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔