کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سی ایف ایس سرمایہ کاری میں ایک ارب 7کروڑ روپے کی کمی

اتوار 13 مئی 2007 16:50

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 مئی2007 ) گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سی ایف ایس سرمایہ کاری میں ایک ارب 7کروڑ روپے کی کمی ہوئی ۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمار کے مطابق ہفتے کے اختتام پر سی ایف ایس فنانسنگ کی مالیت 1ارب 7کروڑ کی کمی کے بعد 53ارب 61کروڑ روپے ہوگئی جبکہ فنانسنگ پر اوسط شرح سود 20حصص پوائنٹس کمی کے بعد 11.65فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے شرح سود کے اعتبار سے جو کمپنیاں نمایاں رہیں ان میں پاکستان پیٹرولیم ، پاکستان آئل فیڈز اور ڈی جی خان سیمنٹ میں سی ایف ایس شرح سود 11.6فیصد جبکہ اوجی ڈی سی ایل اور نیشنل بینک میں سی ایف ایس شرح سود 11.5فیصد رہی جبکہ گزشتہ ہفتے لاہور اسٹاک ایکسچینج میں اوسط سی ایف ایس فنانسنگ پر اوسط شرح سود 48حصص پوائنٹس کمی کے بعد 12.30فیصد جبکہ سرمایہ کاری 20کروڑ روپے کمی کے بعد 3ارب 91کروڑ روپے رہی ۔