ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو سر میں ایک ہی گولی ماری گئی جسم پر مزاحمت کے نشانات نہیں تھے،پوسٹمارٹم رپورٹ

پیر 14 مئی 2007 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2007ء) وفاقی دارالحکومت میں پیر کو علی الصبح قتل ہونے والے سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا کو انتہائی قریب سے سر میں گولی ماری گئی- نجی ٹی وی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرحوم حماد رضا کے جسم پر مزاحمت کے کوئی آثار نہیں تھے انہیں نہایت قریب سے سر میں بائیں جانب گولی مار گئی جس نے دماغ کو متاثر کیا-بتایا گیا ہے کہ انہیں ایک ہی گولی ماری گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے-

متعلقہ عنوان :