پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس طارق پرویز نے قائم مقام گورنر کا حلف اٹھا لیا

پیر 14 مئی 2007 18:26

پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14 مئی 2007) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس طارق پرویز نے پیر کو گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ پروقارتقریب میں صوبہ سرحد کے قائمقام گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ پشاورہائی کورٹ کے سینئرجج شاہ جہان خان نے ان سے حلف لیا صوبہ سرحدکے وزیراعلی اکرم خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے قبل ازیں چیف سیکرٹری صوبہ سرحد صاحبزادہ ریاض نور نے صدرپاکستان کی جانب سے ان کاتقررنامہ بحیثیت قائمقام گورنر صوبہ سرحد پڑھ کر سنایا۔

(جاری ہے)

جسٹس طارق پرویز ,گورنرسرحد علی محمدجان اورکزئی کی جگہ قائمقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے جوبیرون ملک کے دورے پر ہیں بعدازاں قائقمام گورنر نے جسٹس شاہ جہان خان سے پشاورہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کاحلف لیاتقریب میں پشاورہائی کورٹ کے جج صاحبان ,صوبائی و زراء مولانا فضل علی حقانی ,سردارمحمدادریس ,حافظ حشمت خان,وزیر اعلی کے مشیر علامہ رمضان توقیر,ناظم اعلی غلام علی ,انسپکٹرجنرل پولیس صوبائی سیکرٹری اوردیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔