سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے جس کا تعلق چیف جسٹس کے مقدمے سے ہے۔ اعتزاز احسن کی فل کورٹ کے سامنے بیان

منگل 15 مئی 2007 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15مئی 2007) چیف جسٹس کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے جس کا تعلق چیف جسٹس کے مقدمے سے ہے۔ یہ بات انہوں نے چیف جسٹس کی درخواست کی سماعت کے آغاز پر فل کورٹ سے آبزرویشن دینے کی درخواست کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حماد رضا نے اپنے دوستوں اور عزیزوں کو بتایا تھا کہ ایجنسیاں ان سے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے بیٹے کی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھتی ہیں۔

اس موقع پر فل کورٹ کے سربراہ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ حماد رضا کے قتل کا ازخود نوٹس لیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماد رضا ایک ایماندارافسر تھے ۔ خدا تعالی اس معصوم کے قتل میںملوث افراد کو ہمارے سامنے نشان عبرت بنائے۔ جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کا کہنا تھا بہت سی باتوں کا عدالت کو علم نہیں تھا اس لئے عدالت بے بس ہے۔