وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار رضا حماد کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا

منگل 15 مئی 2007 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2007ء ) وزیر اعظم شوکت عزیز نے سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار رضا حماد کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ قتل کے ملزموں کو کیفر کر دار تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا آفس سے جار ی ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم نے متاثرہ خاندان کے نام اپنے پیغام میں اس قتل پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور اس المناک سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ٰ مرحوم حماد رضا کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :