سپریم کورٹ کے سینئر جج صاحبان مقتول حماد رضا کے گھر گئے، بیوہ اور والدین سے تعزیت

منگل 15 مئی 2007 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2007ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج صاحبان جن میں جسٹس جاوید اقبال، جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور جسٹس حامد علی مرزا شامل ہیں نے سوموار کے روز سپریم کورٹ کے قتل ہونے والے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ سید حامد رضا کی رہائش گاہ پر گئے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر مقتول رجسٹرار کے لواحقین نے قتل کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تاہم سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس ضمن میں ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی اسلام آباد کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ حامد رضا کے قتل کے حوالے سے جاری پیش رفت کے بارے میں رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :