سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا کے قتل کی پولیس تحقیقات کی نگرانی کے لئے دو ججوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے

بدھ 16 مئی 2007 12:36

سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے عدالت کے ایڈیشنل ..
اسلام آؓاد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16مئی2007 ) سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا کے قتل کی پولیس تحقیقات کی نگرانی کے لئے دو ججوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔اس سلسلے میں وزیر اعظم شوکت عزیز نے حماد رضا کے قتل کی جوڈیشل انکوئری کا حکم جاری کیا ۔۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سپریم کورٹ کے چار جج، جسٹس جاوید اقبال، جسٹس عبدالحمید ڈوگر، جسٹس حامد علی مرزا اور جسٹس غلام ربانی حماد رضا کی رہائشگاہ پر گئے۔

اس موقع پرحماد رضا کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بتایا کہ پولیس صحیح انداز میں تحقیقات نہیں کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے ججوں نے اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور ایس ایس پی سے اب تک ہونے والی تحقیق کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد چیف جسٹس رانا بھگوان داس کو اپنی رپورٹ دی۔ پولیس حکام کی جانب سے تاحالی تحقیقات کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔