چیف جسٹس کسی بھی بارسےخطاب کاحق رکھتےہیں۔ایم کیو ایم ۔۔ جسٹس افتخار کراچی آنا چاہیں توایم کیوایم رکاوٹ نہیں ڈالے گی

جمعرات 17 مئی 2007 11:50

چیف جسٹس کسی بھی بارسےخطاب کاحق رکھتےہیں۔ایم کیو ایم ۔۔ جسٹس افتخار ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 مئی2007) متحدہ قومی موومنٹ نے تسلیم کیا ہے کہ چیف جسٹس ‘ جسٹس افتخار محمد چوہدری کسی بھی بار سے خطاب کا حق رکھتے ہیں اور اگر وہ بار سے خطاب کے لئے کراچی آنا چاہیں تو ایم کیو ایم کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری کئے گئے بیان میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد نے کہاہے کہ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اگر بار سے خطاب کے لئے کراچی آنا چاہیں تو ایم کیو ایم کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

بیان کے مطابق سلیم شہزاد نے کہا کہ بار سے خطاب چیف جسٹس کا آئینی اورقانونی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر اگر سیاسی جماعتیں موجود نہ ہوں تو متحدہ قومی موومنٹ کے وکلا ء بھی چیف جسٹس کا استقبال کریں گے۔سلیم شہزاد نے کہا کہ چیف جسٹس کے بار سے خطاب میں نہ تو پہلے رکاوٹ ڈالی تھی اور نہ آئندہ ڈالیں گے۔ ایم کیو ایم آزادی اظہارِ رائے ، آئین اور قانون کی بالا دستی اور عدلیہ کی آزادی پر پورا یقین رکھتی ہے۔