جرمن ٹینس سٹار فلپ کولشیریبر نے بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعہ 18 مئی 2007 22:28

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2007ء) میونخ جرمنی کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس سٹار فلپ کولشیریبر نے بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فلپ کولشیریبر نے فائنل میچ میں روس کے ٹاپ سیڈ ٹینس سٹار میخائل یوزخنی کو حیران کن شکست دی۔ یہ جرمن ٹینس سٹار کی کلے کورٹ پر پہلی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جرمنی کے ان سیڈ ٹینس کھلاڑی فلپ کولشیریبر نے اپنے حریف روس کے عالمی نمبر تین میخائل یوزخنی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

پہلے سیٹ میں فلپ کولشیریبر نے میخائل یوزخنی سے 2-6 سے شکست کے بعد اگلے دونوں سیٹس میں قدرے سنبھل کر کھیلتے ہوئے میخائل یوزخنی کو بے بس کر دیا اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میخائل یوزخنی کے خلاف اگلے دونوں سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔ واضح رہے کہ کولشیریبر کی عالمی رینکنگ میں 49 ویں پوزیشن ہے تاہم اس کامیابی کے بعد ان کی رینکنگ مزید بہتر ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :