Live Updates

ایم کیو ایم کے خلاف اپنے 11کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج کراؤں گا ، ایک ایک آدمی کے خون کا حساب لوں گا ،عمران خان

ہفتہ 19 مئی 2007 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2007ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے 11کارکنوں کے قتل پر ا یم کیو ایم کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ درج کرائیں گے اور اپنے ایک ایک آدمی کے خون کا حساب لیں گے ۔چیف جسٹس کا معاملہ ہے ہی سیاسی ، صدر مشرف کیوں کہہ رہے ہیں کہ اسے سیاسی ایشو بنایا جارہا ہے ۔ الطاف حسین پندرہ سال سے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے دہشت پھیلا رہے ہیں وطن واپس کیوں نہیں آتے ، ایم کیو ایم نے کراچی ریلی اس لیے خراب کی کہ اسے خطرہ تھا کہ اگرچیف جسٹس کے حق میں ریلی نکلی تو مشرف کی حکومت کو خطرہ لاحق ہوگا ، عام انتخابات جلد ہوں گے اور ایم کیو ایم کی جماعت بھی کمزور پڑ جائے گی ، ایم کیو ایم کے کراچی میں کل 15فیصد ووٹ ہیں لیکن ان کے پاس وزارتیں پچاس فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

بہترین سیاسی تحریکیں کراچی سے ہی نمودار ہوئی ہیں لیکن جب سے ایم کیو ایم عمل میں آئی ہے تب سے بگاڑ پیدا ہو گیا ہے وہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب اب کھڑے ہو گئے ہیں اور اگروہ کامیاب ہو جاتے ہیں اور وہ پاکستان میں قانون اور عدالتیں آزاد کرواتے ہیں تو پاکستان اس مقام پر پہنچ جائے گا جس مقصد کیلئے پاکستان بنا تھاانہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کامعاملہ تو ہے ہی سیاسی تو پھر صدر پرویز مشرف کیونکہ کہہ رہے ہیں کہ چیف جسٹس کے معاملے کو سیاسی ایشو بنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے بدسلوکی غیر آئینی ہے عمران خان نے ایم کیو ایم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے لوگوں کو وارننگ دی گئی تھی کہ وہ کراچی ریلی میں شرکت نہ کریں لیکن انہوں نے شرکت کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارے11کارکن مارے گئے انہوں نے کہاکہ یہ سب ایم کیو ایم کا کیا دھرا ہے میں ان کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ کروں گا اور مرنے والے اپنے ایک ایک آدمی کے خون کا حساب لوں گا الطاف حسین پندرہ سال سے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے دہشت پھیلا رہے ہیں اگروہ حق پر ہیں تو وہ ملک واپس آئیں لیکن وہ ملک واپس کبھی نہیں آئیں گے انہیں پتہ ہے کہ ان پر ہزاروں لوگوں کے خون کا مقدمہ ہے لوگ ان کی دہشت سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ روک رہے ہیں کہ آپ ان پر مقدمہ نہ کریں یہ نہ ہو کہ کہیں وہ آپ کو گولی نہ مار دیں ایم کیو ایم کی طرف سے اخبار اور ٹی وی والوں کو بھی ڈرایا دھمکایا گیا اور براہ راست ایم کیو ایم کی فائرنگ کے مناظر دکھانے پر آج ٹی وی پر حملہ بھی کیا انہوں نے کہاکہ ان کے بندے نہ مارے جاتے تو وہ الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی بات نہ کرتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات