جامع حفصہ کی طالبات اور لال مسجد کے طلبہ پر بنائے گئے جعلی مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں اور گرفتار طلبہ کورہا کیا جائے، مولانا عبدالعزیز

اتوار 20 مئی 2007 14:30

جامع حفصہ کی طالبات اور لال مسجد کے طلبہ پر بنائے گئے جعلی مقدمات فی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ ‌تازہ ترین۔ 20 مئی 2007 ) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جامع حفصہ کی طالبات اور لال مسجد کے طلبہ پر بنائے گئے جعلی مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں اور گرفتار طلبہ کورہا کیا جائے ۔ دوسری صورت میں عوام اور نوجوان حکومت کے خلاف اٹھنے پر مجبور ہونگے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے فحاشی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہو جاتا ، وہ اپنی تحریک ہو جاری رکھیں گے ۔

اس میں اگر حکومت کی رٹ کو بھی چیلنج کر نا پڑا تو وہ بار بار ایسا کریں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ڈولتی ہوئی جمہوریت کو بچانے کے بجائے اسلامی نظام کے نفا ذکیلئے متحد ہو جائیں ۔ کیونکہ مغربی جمہوریت نے ملک کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا اور حکومت بھی برائی کی سرپرستی کرنا چھوڑ دے ۔

متعلقہ عنوان :