مقبوضہ کشمیر میں دو شہید کشمیری رہنماؤں کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال ، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند

پیر 21 مئی 2007 12:25

سرینگر (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار21 مئی2007) مقبوضہ کشمیر میں دو شہید کشمیری رہنماؤں کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میرا واعظ عمر فاروق نے دی ہے اس موقع پر مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو ئے ہیں۔ سری نگر اور گردو نواح کے علاقوں میں دکانیں ، کاروباری مراکز اور اسکول بند ہیں ۔

(جاری ہے)

میر واعظ محمد فاروق کو اکیس مئی سن انیس سو نوے جبکہ خواجہ عبدالغنی لون کو اکیس مئی سن دو ہزار دو میں بھارتی ایجنٹوں نے میر واعظ محمد فاروق کی شہادت کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر سری نگر میں شہید کردیا تھا۔ ہڑتال کے موقع پر کسی بھی ناخو شگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ اور احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔