قاضی حسین احمد نے صدر بارے لگائے گئے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

منگل 22 مئی 2007 20:01

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 مئی2007) جماعت اسلامی کے امیر اور ایم ایم اے کے صدر قاضی حسین احمد نے صدر جنرل پرویز مشرف کو چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست رجسٹرار کے لگائے اعتراضات دور کر کے دوبارہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ یہ آئینی درخواست ایک ہفتہ قبل قاضی حسین احمد نے اپنے وکیل شوکت عزیز صدیقی کے ذریعے دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز رجسٹرار سپریم کورٹ نے ان کی آئینی درخواست پر تین اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ صدر کو فریق نہیں بنایاجا سکتا استدعا طویل ہے جس پر غور ممکن نہیں تیسرا درخواست گزار آرمی چیف کو چیلنج کرنے کے حوالے سے اہلیت نہیں رکھتا۔ درخواست گزار اعتراصات دور کر کے منگل کے روز درخواست نے دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔