چیف جسٹس کے خلاف صدراتی ریفرنس دائر کئے جانے کے خلاف کراچی بار کے وکلاء نے ایک گھنٹے تک عدالتی کاروائی بایکاٹ کیا

بدھ 23 مئی 2007 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2007ء) چیف جسٹس کے خلاف صدراتی ریفرنس دائر کئے جانے کے خلاف کراچی بار کے وکلاء نے ایک گھنٹے تک عدالتی کاروائی بایکاٹ کیا اور کراچی بار کے باہر علامتی بھوک ہرتال بھی کی۔اس موقع پر وکلاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور عدلیہ کے وقار کی بحالی کے لئے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کراچی بار کے جنرل سیکرٹری نعیم قریشی نے بتایا کہ آج ودپہر ڈیڑھ بجےکراچی بار سے متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد خطاب کریں گے۔

جبکہ دیگر اپوزیشن رہنما اسفند یار ولی، عمران خان، اور اے آر ڈی کے اہم رہنما بھی کراچی بار کا دورہ کریں گے۔ نعیم قریشی کا کنہا تھا کہ وکلاء کا احتجاج ملک میں قانون کی بالادستی ، چیف جٹس کی بحالی ۔بااختیار پارلیمنٹ کی بحالی سمیت آزاد الیکشن کیمشن کی تشکیل تک جاری رہے گا۔انھوں نے کہا اب ملک میں مکمل طور قانون کی بالادستی کی بات ہوگی ۔ہماری جدوجہد کسی ایک فرد کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے اہم ریاستی اداروں میں قانون کی حکمرانی کے لئے ہے۔