اساتذہ سے وزیر تعلیم مذاکرات کریں گے، تاہم ان کے مطالبات کا تعلق صوبائی حکومت سے ہے، وزیر اعظم شوکت عزیز

پیر مئی 17:28

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2007ء ) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مطالبات پر غور کرنے کیلئے وزیر تعلیم لیفٹیننٹ جنرل ( ر) جاوید اشرف قاضی اساتذہ سے مذاکرات کریں گے تاہم ان اساتذہ کے مطالبات کا تعلق صوبائی حکومت سے ہے پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اساتذہ سے وزیر تعلیم رابطہ کریں گے یہ صوبائی حکومتوں کے ملازمین ہیں ان کے مطالبات کا جائزہ لیا جائیگا دریں اثناء وزیر تعلیم نے پیر کو وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات کی جس میں اساتذہ کی ہڑتال اور مطالبات کے بارے میں بات چیت وزیر اعظم نے وزیر تعلیم سے کہا کہ وہ اساتذہ کے نمائندوں سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات سنیں اور صوبائی حکومت کو آگاہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :