محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر میں پنجم اور آٹھویں کے امتحانات ملتوی کر دیئے

پیر مئی 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2007ء) محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر میں پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات ملتوی کر دیئے ، ای ڈی او ایجوکیشن عبدالشکور انجم نے بتایا کہ سیکرٹری تعلیم کے احکامات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع خانیوال نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات تا اطلاع ثانی ملتوی کر دیئے ، گزشتہ دنوں ہونیوالے امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، امتحانات کی نئی تواریخ کا اعلان جلد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :