چین: سائنسدانوں نے متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے تھرمو نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر تیار کرلیا۔۔۔۔۔ ڈیوائس سے تھرمو نیوکلئیر فیوژن کے ذریعے ایک لیٹر سمندری پانی سے تین سو لیٹر پیٹرولیم کے مساوی انرجی پیدا کی جاسکے گی

منگل 29 مئی 2007 12:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) چین نے متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے تھرمو نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر تیار کرلیا ہے چین کی جانب سے تجرباتی بنیاد پر یہ ر ی ایکٹر ماحولیاتی آلودگی میں کمی کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس ڈیوائس سے تھرمو نیوکلئیر فیوژن کے عمل کےذریعے ایک لیٹر سمندری پانی سے تین سو لیٹر پیٹرولیم کے مساوی انرجی پیدا کی جاسکے گی۔

چینی سائنسدانوں کو امید ہے کہ تھرمو نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر مستقبل میں چین میں متبادل زرائع سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہو سکے گا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کی جدید ترین شکل ہے۔ اور اس کی تعمیر میں چین کے انسٹی ٹیوٹ آف پلازمہ فزکس کو آٹھ سال کا عرصہ اور اس پر چھبیس ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

چین نے ستمبر سن دو ہزار چھ میں اس ڈیوائس کی ٹیسٹنگ کا کام مکمل کرلیا تھا۔

سائنسدانوں کے مطابق مستقبل میں فیوژن انرجی ہی توانائی کے حصول کا ذریعہ ہوگا۔اب تک یہ ٹیکنالوجی منفی انداز میں ہائیڈروجن بم کی تیاری میں استعمال ہو ئی ہے۔ تاہم ا ب اس ٹیکنالوجی کو مثبت انداز میں استعمال کیا جارہا ہے۔سب سے جدید نیوکلئیر فیوژن پلانٹ فرانس کے شہر مارسلے میں ہے۔تاہم ماہرین کے مطابق کئی دہائیوں کی تحقیق کے بعد یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ تجرباتی فیوژن ری ایکٹر توقع کے مطابق انرجی کے حصول میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :