حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی رہے، ڈاکٹر عطاء الرحمن

منگل مئی 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نسٹ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 ماہ کے دوران 1200 طلباء کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بھیجا گیا اور رواں سال اس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا اندازہ قدرتی ذرائع اور تعلیم سے کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تعلیم ہی کے ذریعہ ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ قوموں کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے تعاون سے ہونے والی اس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ حکومت انفرادی اور اجتماعی طور پر لوگوں کو تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے گزشتہ 18 مہینوں میں تقریباً 1200 طلباء کو بیرون ممالک بھیجا گیا ہے اور رواں سال تقریباً ہزاروں کی تعدا دمیں طلباء کو بیرونی ممالک میں تعلیم کیلئے بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ایچ ڈی ڈاکٹروں کو بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی تعاون سے ہماری یونیورسٹیوں کا معیار بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 2 برسوں میں 360 تحقیقاتی میگزین کی تعریف کی اور این آئی آئی ٹی کی اس قسم کی کانفرنس بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈائریکٹر جنرل ارشد علی نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور برطانوی آرگنائزنگ کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر برطانیہ کے 13 سکالر سمیت نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید شجاعت حسین بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر ارشد علی، پروفیسر کیتھ ویلیم، ڈاکٹر احتشام الرحمن، ڈاکٹر کریس ایڈورڈ، پروفیسر جاوید الرحمان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :