پاکستان سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے خاتمے کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں جو ماضی میں نہیں اٹھائے گئے ۔بھارت۔۔دو طرفہ امن عمل سے مذاکرات میں بہتری آئی‘ اسلام آباد کو سرحد پار دراندازی کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے‘ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کا ایشیاء سکیورٹی کانفرنس سے خطاب

اتوار 3 جون 2007 14:55

سنگا پور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جون 2007) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں جو ماضی میں نہیں اٹھائے گئے‘ دو طرفہ امن مذاکرات کے نتیجے میں پاک بھارت تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے تاہم اسلام آباد کو سرحد پار دراندازی کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگا پور میں ایشیاء سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھانے کو تیار ہے جو ماضی میں نہیں اٹھائے گئے دو طرفہ امن مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے تاہم اسلام آباد کو سرحد پار دراندازی کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات اٹھانا ہوں گے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ہماری کوشش ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں بھارت تمام ہمسایہ ممالک سے باہمی تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے مخلص ہے ایشیاء سکیورٹی کانفرنس میں آسیان ممالک کے سربراہان اور وزراء نے شرکت کی کانفرنس کے شرکاء نے چین کی جانب سے دفاعی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کو عالمی امن کیلئے خطرے سے باہر قرار دیا اور اس پر جاپان اور واشنگٹن کے خدشات مستردکردیئے کانفرنس سے سنگا پور کے وزیر اعظم نے بھی خطاب کیا۔