کولمبیا کے نائب وزیرتعلیم بم دھماکے میں زخمی

منگل 5 جون 2007 11:50

بگوٹا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 جون 2007) کولمبیا کے نائب وزیرتعلیم بم دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ امریکی ٹی وی کے مطابق بگوٹا پولیس نے بتایا کہ نائب وزیر تعلیم گیبرئیل برگوس نے دفتر میں موصول ہونے والا پیکٹ جیسا ہی کھولا تو زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ان کے چہرے اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یہ حملہ ایسے وقت ہواہے جب طلبہ اور اساتذہ نئے بجٹ میں شعبہ تعلیم کے لئے مختص رقم میں کٹوتی پر کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :