عوام مطالبے کے بجائے مسائل کی نشاندہی کریں‘ مطالبہ غلامی کی علامت ہے۔ وزیراعظم عتیق۔۔ لوگوں کے مسائل سے آگاہی کیلئے مساجد میں کچہریوں کا اہتمام کیا جارہا ہے‘ ہر ہائی سکول میں فنی تعلیم دی جائے گی

منگل جون 11:56

منگ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 جون 2007) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ عوام مسائل کے حل کا مطالبہ کرنے کے بجائے مسائل کی نشاندہی کریں مطالبہ بنیادی طور پر غلامی کی علامت ہے حکومت لوگوں کے مسائل عزت و وقار کے ساتھ سننے اور حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے منگ میں گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعظم نے منگ انٹر کالج کو ڈگری کالج کا درجہ دینے اور ہیلتھ سنٹر منگ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر آزاد پتن تا ہجیرہ روڈ کو اعلیٰ معیار کی سڑک ب نانے کے علاوہ دھینگڑوں میں گرلز ہائی سکول اور ڈسپنسری کو بی ایچ یو کا درجہ دینے کا اعلان کیا وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کے مسائل سے آگاہی کیلئے وزراء اور سیکرٹریوں کے ہمراہ مختلف اوقات میں مسجد کچہریوں کا اہتمام کیا جاتا ہے مسجد کچہری کافائدہ یہ ہوتا ہے کہ دونوں طرف سے جھوٹ بولنے کا امکان کم ہوتا ہے وزیراعظم نے کہا کہ ہنر مند کشمیر کے تحت آزاد کشمیر کے ہر ہائی سکول میں آٹھویں نویں اور دسویں کلا کے طلبہ کو ٹیکنیکل تعلیم دی جائے گی وزیراعظم پاکستان نے ہمارے اس پروگرام سے متاثر ہو کر پاکستان کے چاروں صوبوں کو یہی نظام چلانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دیہی کونسلوں کا نظام بحال کیا جائے گا جبکہ حکومت جلد رورل سپورٹ پروگرام شروع کررہی ہے جس کے تحت پورے آزاد کشمیر میں قبرستان کے لئے جگہ مختص کی جائے گی قبرستان تک راستے بنائے جائیں گے جبکہ مال مویشیوں کے لئے پانی کے تالاب تک راستہ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ آکسیجن بڑھانے کے لئے دنیا میں ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے حکومت درختوں کی کٹائی روکنے کے اقدامات کررہی ہے حکومت درختوں کے تحفظ کے لئے لوگوں سے ایک معاہدہ کرے گی جس کے تحت درخت کی دیکھ بھال کرنے ولے کو سالانہ ایک ڈالر سے دس ڈالر تک رقم دی جائے گی اسی طرح محکمہ جنگلات کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک پورا تیار کرنے والے کو تین سال تک پانچ روپے ماہانہ دیا جائے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ منگ کے عوام نے ڈاکٹر نجیب کی صورت میں ایک بہترین ایم ایل اے اور بہترین وزیر کا انتخاب کیا ہے جلسہ سے سینئر وزیر ملک نواز وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی سردار تنویر خادم سردار عتیق سخاوت سردار حاجی منشاء خان سردار الطاف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :