سپریم کورٹ کے فل بنچ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف چیف جسٹس اور دیگر افراد کی درخواستوں‌کی سماعت جاری

بدھ 6 جون 2007 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2007ء) سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل بنچ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر افراد کی درخواستوں‌کی سماعت جار ی ہے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران صدر پاکستان کی طرف سے شریف الدین پیرزادہ نے دلائل میں‌کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس میں‌صدر کا کوئی کردار نہیں، انھوں‌نے وزیر اعظم کی طرف سے ریفرنس کو آگے بھجوا کر صرف اپنی آئینی ذمہ داری ادا کی ہے۔

تاہم صدر اگر اپنے طور پر یہ ریفرنس بھجوائے تو وہ غیر آئینی ہوگا۔ وفاق کی جانب سے احمد رضا قصوری نے کہا کہ صدراتی ریفرنس اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کا معامہ خود جوڈیشل کونسل میں‌زیر التوا ہے ، لہذا سپریم کورٹ اس پر کارروائی نہیں‌کرسکتی۔ عدالت کی کارروائی ابھی جاری ہے