صحافیوں کیخلاف ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے، وزیراعظم کی سیکرٹری داخلہ کو ہدایت

بدھ 6 جون 2007 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صحافیوں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے بارے میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیراعظم شوکت عزیز نے صحافیوں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے بارے میں ایف آئی آر کے اندراج کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ اسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز پیمرا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری، بعض نجی ٹی وی چینلز کی نشریات کی بندش کیخلاف ایوان صدر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے اور بعد ازاں مشعل بردار ریلی نکالنے پر200 کے قریب صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :