اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی صدر کے درمیان کل ہونیوالی ملاقات فلسطین کی درخواست پر ملتوی

بدھ 6 جون 2007 15:38

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2007ء) اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان آج ہونے والی ملاقات فلسطین کی درخواست پر منسوخ کردی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان آج جمعرات کو ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کی منسوخی کا فیصلہ فلسطین کی درخواست پر کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کیلئے اگلی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان جنگ بندی سے متعلق فلسطین کی جانب سے پیش کردہ شرائط پر تبادلہ خیال ہونا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری ملاقات 15اپریل کو ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :