غازی بروتھا، اکھوڑی ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ تیار،7ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی، ہری پور اور اٹک متاثر ہوں گے

بدھ 6 جون 2007 18:37

غازی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2007ء ) غازی بروتھا منصوبہ کے بعد اکھوڑی ڈیم کیلئے بھی پانی تربیلا جھیل سے فراہم کیا جائیگا تربیلا جھیل سے چینل کے ذریعے اکھوڑی ڈیم میں پانی ذخیرہ کیا جائیگا اکھوڑی ڈیم میں سات ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی ۔ اس منصوبہ سے تقریباً 15سو میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

فنڈز کی دستیابی کے ساتھ ہی اس منصوبہ پر کام شروع کردیا جائیگا تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اکھوڑی ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہوگئی ہے تربیلا جھیل جس کی لمبائی 97کلومیٹر ہے جس کے ذریعے آئندہ تین ماہ میں 60 ہزار کیوسک پانی روزانہ فراہم کیا جائیگا اس منصوبہ سے 1500 میگا واٹ بجلی حاص ہوگی ضلع ہری پور اور اٹک کا ہزاروں کنال رقبہ متاثر ہوگا ذرائع نے کہا کہ آئین کے مطابق رائلٹی کا حصہ اسی ضلع پر خرچ ہوگا جہاں پر پاور ہاؤس ہوگا ۔

لیکن جہاں سے بجلی پیدا کرنے کیلئے پانی پاور ہاؤس کو فراہم کیا جاتا ہے ان کورائلٹی کا حصہ یا یہ حصہ دار نہیں ہوتے ہیں حالانکہ اس سے متاثرین کی ہزاروں کنال اراضی ختم ہوجاتی ہے لہذا حکومت آئین میں ترامیم کرکے جہاں سے پانی حاصل کیا جاتا ہے وہاں کے لوگوں کو بھی حصہ داری دی جائے تاکہ وہ بھی اپنا معیار زندگی بہتر کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :