حماس اور الفتح کے درمیان جھڑپوں میں ایک فلسطینی شہید ، اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ ارو فلسطینی صدر محمود عباس کی آج ہونے والی ملاقات ملتوی

جمعرات 7 جون 2007 13:18

غزہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جون 2007) غزہ میں فتح اور حماس کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ایک فلسطینی جاں بحق جبکہ نو زخمی ہو گئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رفاہ میں بھی دونوں متحارب گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ حماس نے جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوابی کارروائی تھی ۔

(جاری ہے)

ان کے کارکنوں پر فتح کی جانب سے پہلے فائرنگ کی گئی تھی۔

دونوں متحارب گروہوں میں مئی کے وسط سے اب تک جھڑپوں میں پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ملتوی ہو گئی ہے فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ داخلی صورتحال میں خرابی کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ سیز فائر اور قیام امن کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کرنا دشوار ہے