چیف جسٹس افتخار محمد چو ہدری تین جو لائی کو کراچی آیئں گے اور ان کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا ۔۔سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر منیر اے ملک کا کراچی با رکی جنرل باڈی سے ٹیلی فو نک خطاب

جمعرات 7 جون 2007 14:13

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جون 2007) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر منیر اے ملک نے کہا ہے چیف جسٹس افتخار محمد چو ہدری تین جو لائی کو کراچی آیئں گے اور ان کا فقید المثا ل استقبال کیا جائے گا کراچی با رکی جنرل باڈی سے ٹیلی فو نک خطاب کر تے ہو ئے ان کاکہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی چیف جسٹس ویزہ لیکر کراچی آیئں گے لیکن یہ انتہائی شر مناک بات ہو گی انہوں نے سندہ ہائی کورٹ کے ججز کو بھی خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طر ح ملتان اور فیصل آباد میں چیف جسٹس کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا منیر اے ملک نے صحافیوں سے اظہار یکجھتی کر تے ہو ئے کہا سپریم کورٹ بار نے پمرا کے تر میمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ اورسٹی کورٹ میں وکلا کی جانب سے عدالتی کاروا یئوں کامکمل بایئکاٹ کیا گیا اور کراچی بار کی جانب سے بار کے صدر افتخار جاوید قاضی اور جنرل سیکر یٹری نعیم قر یشی کی قیادت میں ایم اے جناح روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دہر نا دیا گیا