آزاد کشمیر وکلاء کے وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے ملاقات

جمعرات 7 جون 2007 14:53

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جون 2007) آزاد کشمیر وکلاء کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ بار راولاکوٹ کے صدر سردار شمشاد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں سردار اسحاق بلوچ ایڈووکیٹ سردار عتیق ایڈووکیٹ سید انتخاب حسین ایڈووکیٹ ظفر محمود مغل ایڈووکیٹ ثناء اللہ زاہد ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے ملاقات میں چیف جسٹس کے دورہ راولاکوٹ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا تاہم چیف جسٹس آف پاکستان کے دورہ راولاکوٹ اور آزاد کشمیر کے وکلاء سے خطاب کے حوالے سے کسی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا ۔