وزیراعظم شوکت عزیز نے وفاقی وزیر سیاحت نیلوفر بختیار کا استعفی منظور کر لیا

جمعہ 8 جون 2007 14:52

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جون 2007) وزیراعظم شوکت عزیز نے وفاقی وزیر سیاحت نیلوفر بختیار کا استعفی منظور کر لیا ہے نیلوفر بختیار کو پارٹی کے اندر پیرا گلائیڈنگ کی وجہ سے منظر عام پر انے والی تصاویر پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا جس کے باعث انہوں نےگزشتہ ماہ اختلافات کے باعث وزارت سے استعفی دے دیا تھا ۔

(جاری ہے)

نیلوفربختیار نے کہا کہ میں نے استعفی اصولوں کی بنیاد پر دیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے انہیں سپورٹ نہیں کیا حالانکہ انہوں نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی نیلوفر بختیارنے کہا کہ میرا کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں اور نہ ہی میں کسی اور جماعت میں شامل ہوں گی

متعلقہ عنوان :