بش انتظامیہ جمہوری عمل کے آغاز کیلئے صدر مشرف پر دباؤ ڈالے، بینظیر بھٹو،مشرف حکومت کو مغرب اور بنیاد پرستوں کے درمیان واحد دیوار گرداننا غلط ہے، سابق وزیراعظم

ہفتہ 9 جون 2007 12:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2007ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے بش انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوری عمل کے آغازکیلئے صدر مشرف پر دباؤ ڈالے صدر مشرف مذہبی انتہا پسندوں کے بڑھتے ہوئے قدم کو نہیں روک سکتے صرف جمہوریت ہی ان قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے، مشرف حکومت مغرب اور بنیاد پرستوں کے درمیان واحد دیوار گرداننا غلط ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نے ایک اخباری کالم میں لکھا ہے کہ جمہوریت کی بحالی صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے بش انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں جمہوری عمل کے آغاز کے لئے صدر مشرف پر دباؤ ڈالے۔ بے نظیر بھٹو نے کہا کہ صدرمشرف اسلام پسندوں کے بڑھتے ہوئے قدم نہیں روک سکتے۔ یہ صرف جمہوریت ہی ہے جو مذہبی انتہا پسند قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ بے نظیر بھٹو نے کہا کہ مشرف حکومت کی طرف سے دیا جانے والا یہ تاثر غلط ہے کہ مشرف حکومت مغرب اور بنیاد پرستوں کے درمیان واحد دیوار ہے۔

متعلقہ عنوان :