پاکستان کی بے مثال اسٹرٹیجک پوزیشن کو اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے استعمال کیا جارہاہے وزیراعظم شوکت عزیز کی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے گفتگو

منگل 12 جون 2007 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔ 2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی بے مثال اسٹرٹیجک پوزیشن کو اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے استعمال کیا جارہاہے ۔۔۔اور پاکستان خطے میں امن کا علمبردار ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ‌چاہتا ہے ۔

شیخ عبداللہ بن زائد نے کہا کہ عرب امارات کی حکومت اور عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔وزیراعظم شوکت عزیز نے یواے ای کے وزیر خارجہ کو پاک بھارت مذاکرات اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پرافغانستان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں‌وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب بھی موجود تھے۔