وزیراعظم شوکت عزیز کل حسن ابدال آئیں گے

بدھ 13 جون 2007 16:01

حسن ابدال ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 جون 2007) وزیراعظم شوکت عزیز کیڈٹ کالج میں جاری صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے کل حسن ابدال آئیں گے۔وزیر اعظم کیڈٹ کالج میں منعقدہ چار روزہ صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج حسن ابدال کے بانی مسٹر ہیوج کیچ پول (Mr.Hug catchpol) کی چار روزہ صد سالہ تقریبات جو کہ ان دنوں کیڈٹ کالج حسن ابدال میں منائی جا رہی ہیں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز کل مورخہ 14جو ن بروز جمعرات کیڈٹ کالج حسن ابدال آئیں گے جہاں وہ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

ان تقریبات کا آغاز 11جون کو کیڈٹ کالج حسن ابدال میں ہوا اور چار روز جاری رہنے کے بعد آج مورخہ 14جون کی شام کو یہ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔ ان تقریبات میں سرگودھا، کیڈٹ کالج حسن ابدال ، اور ایبٹ آباد کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت سے آئے ہوئے کیڈٹس نے بھر پور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :