وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر اور تربت کے بارش متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر سی ون تھرٹی طیارہ روانہ ہوگیا

بدھ 13 جون 2007 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز کی ہدایت پر گوادر اور تربت کے طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کے لیے ایک سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر روانہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی اے ایف ایئربیس چکلالہ سے طیارے کی روانگی کے وقت سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور دیگر حکام وہاں موجود تھے ۔ امدادی سامان میں خیمے، گدے اور خوراک کے تھیلے شامل ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آنے والی شدید بارشوں کی وجہ سے گوادر اور تربت کے اضلاع میں لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی تھی اور کئی لوگ بے گھر ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :