لبنانی وزیراعظم کی ملکی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

جمعرات 14 جون 2007 12:03

بیروت(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14 جون 2007) لبنان کے وزیراعظم فواد سینیورا نے ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ ایک عرب ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق وہ بیروت میں رکن پارلیمنٹ ولید عیدو سمیت نو افراد کی کار بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملکی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر کابینہ نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے مرحوم رکن پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کیا اور جمعرات کو ایک روزہ یوم سوگ منانے کا اعلان کیا۔وزیراعظم فواد سینیورا نے عرب لیگ سے ہنگامی اجلاس طلب کرنے جبکہ بین الاقوامی برادری سے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کی بھی درخواست کی۔ فواد سینورا نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ،وزرا ، سیا سی اور دیگر شخصیات کا قتل دراصل اکثریت کی طاقت کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے میں تعاون کی اپیل کی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :