جاپانی تحقیق کاروں نے صحرائے صحارا میں شہابی پتھر دریافت کرلیا

جمعہ 15 جون 2007 16:46

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2007ء) جاپانی تحقیق کاروں کو افریقہ کے صحارا ریگستان سے ایک نامعلوم شہابی پتھر ملا ہے ہوکانیرو یونیورسٹی کے پروفیسر ہیشا پوشی پوری موتو کی زیر قیادت ٹیم نے یہ شہابی پتھر دریافت کیا جس میں آکسیجن کے کئی ایٹمز کا وزن زمین پر پائی جانے والی آکسیجن کے ایٹمز کے وزن سے زیادہ ہے اس آکسیجن کے ایٹمز میں نیوٹران کی تعداد عام آکسیجن کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور ایک مفروضے کے مطابق نظام شمسی تخلیق کرنیوالی گیسوں میں یہ ایٹم موجود تھے پروفیسر یوری موتو کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے نظام شمسی کی تخلیق کا طریقہ شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :